ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ان فوجیوں کو ہندستان اور چین کے سرحدی علاقے میں فوجی کاروائی کے پروگراموں سے مربوط اس ملک کی فوج کی انتہائی خفیہ معلومات کے فاش ہونے کے بعد شامل تفتیش کیا گيا ہے، ہندوستانی ذرائع ابلاغ نے اس ملک کے فوجی ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا ہے فوج کے انتہائی خفیہ خط کے فاش ہونے کے ساتھ ہی، چین کی سرحد سے مربوط حساس معلومات اور فوجی کاروائیوں کے پروگراموں پر مشتمل حساس معلومات کے لیک ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔یہ خط تیر پورہ کی فوجی چھاؤنی سے ران گیا فوجی چھاؤنی میں واقع 21 کوہستان بریگیئڈ کو بھیجا گیا تھا ۔یاد رہے کہ ہندستان کی فوج چین کے ساتھ اپنی مشترکہ سرحد میں اپنی فوجی توانائی میں اضافہ کررہی ہے اور ہندستان اس سرحدی علاقے میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کا ارادہ رکھتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲