11 جون 2013 - 19:30
محمد خان اچکزئی ایک انتہائی تجربہ کار محترم اور غیر متنازعہ شخصیت کے مالک ہیں

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے محمد خان اچکزئی کی بحیثیت گورنر بلوچستان نامزدگی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔

ابنا: وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی بیان میں کہا کہ محمد خان اچکزئی ایک انتہائی تجربہ کار محترم اور غیر متنازعہ شخصیت کے مالک ہیں اور یقیناًوہ بحیثیت گورنر اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے اپنی تمام تر صلاحتیں بلوچستان کی ترقی اور عوام کی بہتری کیلئے بروئے کار لائیں گے اور وفاق کے نمائندے کی حیثیت سے وفاق اور صوبے کے تعلقات کے فروغ اور انہیں مزید مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے محمد خان اچکزئی کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔...../169