ابنا: ترکی میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ آج 12ویں روز بھی جاری رہا ،ادھر ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے مظاہرین کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ اردوغان نے مظاہرین سے کہا کہ میرا پمیانہ صبر لبریز ہوگیا ہےمیری برداشت اب جواب دے رہی ہے، مظاہرے ختم کیے جائیں ورنہ مظاہرین کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا۔ لیکن مظاہرین نے ترک وزير اعظم کی دھمکی کو نظر انداز کردیا ہے۔ استنبول کا تقسیم چوک آج بھی میدان جنگ بنا رہا۔ پولیس نے مظاہرین کو آنسو گیس،ربڑ کی گولیوں اور پانی کی توپوں سے نشانہ بنایا تو جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھروں اور پیٹرول بموں سے حملے کیے۔ غازی پارک میں خیموں کا شہر اب بھی آباد ہے اور پولیس اور مظاہرین میں وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں۔ ترک عوام وزیر اعظم اردوغان کی امریکہ نواز اور شام مخالف پالیسی پر سخت ناراض ہیں۔
.......
/169