11 جون 2013 - 19:30
افغان سپریم کورٹ کے سامنے خودکش دھماکہ، درجنوں ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش کار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔

ابنا: ایک خود کش حملہ آور نے دھماکا خیز موادسے بھری گاڑی سپریم کورٹ کے عملہ کی بس سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئيں ۔زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض افراد کی حالت تشویشناک  ہے اورمرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشتہ ہے۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل  ہیں۔  افغانستان پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں  نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔جس جگہ یہ دھماکہ ہوا ہے اس کے قریب امریکی سفارت خانے اور ایساف ہیڈکوارٹر  بھی واقع ہیں۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔......./169