ابنا: مقبوضہ فلسطین کے لئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی رپورٹر نے کہا ہے کہ وہ استعفی نہیں دینگے اور ملت فلسطین کے تعلق سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے۔ رچرڈ فالک نے آج کہا کہ وہ استعفی نہیں دیں گے اور ان پر تنقید کرنے والوں کا ھدف صیہونی حکومت کی انسانیت سوز کاروائيوں کےبارے میں ان کی رپورٹ سے رائے عامہ کو منحرف کرنا ہے۔ انہوں نے کہا بعض صیہونی حلقے اسی رپورٹ کی وجہ سے انہیں کنارے لگانے کے درپئے ہیں۔ یواین واچ نامی گروہ جو اقوام متحدہ کی سرگرمیوں پر نگرانی کرتا ہے اور صیہونی نواز سمجھا جاتا ہے اس اور اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کونسل میں امریکی نمائندے نے رچرڈ فالک کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ انہوں نے اپنی رپورٹ میں صیہونی حکومت کو مجرمانہ کاروائيوں کا ذمہ دار قراردیا ہے۔ رچرڈ فالک نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت اقوام متحدہ کے بار بار کے انتباہ کے باوجود ملت فلسطین کے خلاف مجرمانہ کاروائياں اور بدستور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ رچرڈ فالک نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید ہزاروں فلسطینیوں کی صورتحال واضح ہونے کے لئے اس بارےمیں تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲