9 جون 2013 - 19:30
شامی دہشتگردوں کا عراقی بارڈر پر حملہ، ایک عراقی اہلکار جاں بحق

شام اور عراقی بارڈر پر آج شام میں موجود دہشت گردوں نے بلا جواز فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک عراقی اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے

ابنا: ذرائع کے مطابق شام اور عراقی بارڈر پر آج شام میں موجود دہشت گردوں نے بلا جواز فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک عراقی اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔عراقی بارڈر فورسز کے اعلی عہدے دار کرنل نائف نے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کے شام اور عراق کی بارڈر کراسنگ سے تقریبا ۲ کیلو میٹر دور موجود ۲ چیک پوسٹوں پر شامی باغیوں نے بلا جواز فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔گذشتہ چند ماہ سے شام میں موجود تکفیری طاقتیں عراق اور شام کے بارڈر الولید پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں تاکہ اس کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا جاسکے۔یہ حملہ اس وقت کیا گیا ہے جب شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف نتیجہ خیز کاروائیاں شروع کر رکھی ہیں اور انہیں خاطر خواہ کامیابیاں بھی مل رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲