ابنا: سرکاري ٹيلي ويژن کے مطابق شامي فوج نے صوبہ حمص کے شہر القصير کے علاقے البيضتہ الشرقيہ ميں ايک کاروائي کے دوران دہشتگردوں کے ايک خفيہ ٹھکانے پر قبضہ کرليا-شامي فوج کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاري مقدار ميں اسرائيلي اور امريکي ساخت کا اسلحہ برآمد ہوا ہے-شامي فوج نے بيضتہ الشرقيہ کے مختلف علاقوں کو جن ميں مسعوديہ ، صالحيہ اور شمالي القصير شامل ہيں، دہشتگردوں سے مکمل پاک کرديا ہے-شامي فوج نے دو ہفتے قبل تزويراتي نوعيت کے شہر القصير کو دہشتگردوں سے دہشتگرد گروہوں کا قبضہ ختم کرانے کي غرض سے بھر پور کاروائي شروع کي تھي اور گزشتہ بدھ کو يہ شھرمکمل طور پر آزاد ہوگيا تھا-......./169
8 جون 2013 - 19:30
News ID: 427897
شامي فوج نے صوبہ حمص ميں دہشتگردوں کے خلاف کاروائي کے دوران بھاري مقدار ميں اسرائيلي اور امريکي اسلحہ برآمد کيا ہے-