ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی تیسری امدادی کھیپ شام کے دارالحکومت میں اس ملک کی وزارت صحت کی تحویل میں دے دی گئی ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے انسان دوستی پر مبنی تیسری امدادی کھیپ شام بھیجی ہے۔ جس میں ادویات اور طبی ساز و سامان شامل ہے۔ یہ امدادی کھیپ دمشق میں شام کی وزارت صحت کی تحویل میں دی گئی ۔ اس موقع پر شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کے نمائندے سید محمد کاظمی سمیت ایران کے بعض حکام نیز شام کے وزیر صحت سمیت شام کے بعض حکام موجود تھے۔شام میں ایران کے سفیر کے نمائندے سید محمد کاظمی نے اس موقع پر کہا کہ ایران نے شام کو ادویات اور طبی ساز و سامان کی تین امدادی کھیپیں شام کو ارسال کی ہیں۔ اور ان کے علاوہ پچاس ایمبولینس گاڑیاں بھی شام کی تحویل میں دی ہیں۔ سید محمد کاظمی نے مزید کہا کہ سابقہ دو امدادی کھیپوں میں بھی شام کے عوام کے لۓ ادویات بھجیجی گئي تھیں۔ شام کے وزیر صحت نے امدادی سامان بھیجنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 جون 2013 - 19:30
News ID: 427693
اسلامی جمہوریہ ایران کی تیسری امدادی کھیپ شام کے دارالحکومت میں اس ملک کی وزارت صحت کی تحویل میں دے دی گئی ہے۔