7 جون 2013 - 19:30
عرب حکام کی صہیونی حکمرانوں کی ملاقاتیں

سفارتی ذرائع نے انکشاف کیا ہےکہ خلیج فارس کے عرب ممالک کےحکام بار بار صیہونی حکام سے ملاقات کرنے کی درخواستیں کررہے ہیں۔

ابنا:  فلسطین کے اخبار المنار کی رپورٹ کےمطابق ایسے عالم میں جبکہ یہ ساری دنیا کو معلوم ہوچکا ہےکہ قدس کی غاصب حکومت خلیج فارس کے عرب ملکوں کے ساتھاسکوریٹی اور انٹلجنس تعاون کررہی ہے، عرب ملکوں کے حکام نے صیہونی حکام سے ملاقات کرنے کی دسیوں بار درخواست کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم ان درخواستوں کا جواب دے رہے ہیں۔ خلیج فارس کے عرب حکام نے صیہونی حکام بالخصوص بدنام زمانہ صیہونی جاسوس تنظیم موساد کے سربراہ سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے ولی عھد نے حال ہی میں واشنگٹن میں صیہونی حکومت کے اعلی عھدیدار سے ملاقات کی درخواست دی ہے۔ یہ آل خلیفہ کے حکام اور قدس کی غاصب حکومت کے عھدیداروں کے مابین پہلی ملاقات نہیں کی ہے۔ واضح رہے عرب ملکوں کے حکام ایک مدت سے حزب اللہ لبنان کو نقصان پہنچانے کے لئے صیہونی حکومت کے ساتھ ساز باز کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲