7 جون 2013 - 19:30
کراچی میں پولیس افسر سمیت 3 افراد ہلاک

پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ابنا: پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے قصبہ موڑ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر شیر محمد عرف شیرا کو قتل کردیا ۔ شیر محمد اقبال مارکیٹ تھانے میں تعینات تھا ،اور واقعہ کے وقت گھر سے تھانے جا رہا تھا۔جام گوٹھ سپر ہائے وے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا ۔ لیاری کے علاقے سنگھو لین میں رینجرز کی مبینہ فائرنگ سے محمد فہیم نامی شخص مارا گیا ۔......./169