ابنا: براہ راست نشر ہونے والے چارگھنٹوں پر مشتمل اس ٹي وي مناظرے ميں صدارتي اليکشن کے آٹھوں اميدوار شريک ہيں - اس سے پہلے اميدواروں نے مختلف پروگراموں ميں اپني پاليسيوں اور ايجنڈوں کي وضاحت کي - ايران کے صدارتي اليکشن کے اميدواروں کا دوسرا ٹي مناظرہ مقامي وقت کے مطابق شام چار بجے قومي ٹيليويژن کے چينل ايک سے براہ راست نشر کیا گيا اور آ جرات دس بجے اسے ٹی وی دوبارہ نشر کیا جائے گيا۔ آج کے ٹی مناظرے میں امیدواروں نے ثقافتی اور سماجی معاملات کے بارے میں اپنے اپنے پروگراموں پر روشنی ڈالی اور ایک دوسرے کے سوالوں کے جوابات دیئے- ڈاکٹر محمد رضاعارف نے کہ وہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں ثقافتی اور سماجی معاملات پر پوری توجہ دیں گے اور میڈیکل بیمہ کی حد میں اضافہ کریں گے-ڈاکٹر سعید جلیلی نے کہا کہ ہمارا انقلاب ایک ثقافتی انقلاب ہے اور ہمیں انقلاب کی ثقافتی اقدار کو محفوظ ر کھتے ہوئے دنیا میں آگے بڑھنا ہوگا۔ڈاکٹر علی اکبر ولائتی نے کہا کہ ایرانی اسلامی تہذیب و ثقافت کو محفوظ رکھنے کے لئے خاندانی نظام کو پائیدار اور مضبوط بنائے رکھنا ضروری ہے۔محمد باقر قالی باف نے کہا کہ وہ نوجوان افرادی قوت پر توجہ دیں گے اور ان کے ذریعے سے ثقافتی اور اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کی کوش کریں گے۔غلام علی حداد عادل کہا کہ اپنی تہذیب و ثقافت کی پاسداری اور پابندی کا مطلب کسی دوسری تہذیب سے ٹکراو اور تصادم نہیں ہے،ہمیں ایرانی اسلامی تہذیب کو پائيدار بنانا ہوگا۔محمد غرضی کا کہنا تھا کہ ثقافت اور ہنر کو کسی قوم پر مسلط نہیں کیا جاسکتا بلکہ یہ قوم عقائد اور نظریات کے مطابق ابھر کر سامنے آتی ہے۔ڈاکٹر حسن روحانی نے سماجی معاملات کو اٹھایا اور کہا کہ وہ بیمہ کو عمومی کریں یعنی بیمہ سے محروم پانچ ملین ایرانیوں کو بھی یہ سہولت فراہم کریں گے۔محسن رضائی نے کہا کہ وہ ملک میں تنقید کی کھلی آزادی دینے کی کوشش کریں گے جبکہ غربت اور بے روزگار کو معاشرے سے ختم کرنے کے منصوبے پر کام کریں گے۔صدارتي اليکشن کے اميدواروں کاپہلا ٹي وي مناظرہ گزشتہ جمعے کو نشر ہوا تھا اور تيسرا اور آخري ٹي وي مناظرہ جمعہ سات جون کو انتخابات سے پانچ دن پہلے براہ راست نشر ہوگا۔صدارتي اليکشن کے مختلف اميدواروں نے اس سے قبل مختلف پروگراموں اور عوامي اجتماعات ميں اپني تشہيراتي مہم جاري رکھي۔صدارتي اليکشن کے ايک اميدوار ڈاکٹر ولايتي نے شہر ري ميں ايک عوامي اجتماع سے خطاب ميں عوام کو انقلاب کا اصلي مالک اور محافظ بتايا - انہوں کہا کہ عوام ہي انقلاب کے مالک اور اصلي محافظ ہيں - انہوں نے اسي کے ساتھ اس بات کي وضاحت بھي کي کہ جيتنے کي صورت ميں ان کي حکومت کي پاليسياں کيا ہوں گي۔ايک اور اميدوار محمد غرضي نے ايک انٹرويو ميں کہا کہ وہ اگر جيت گئے تو سب سے پہلے افراط زر پر قابو پانے کي کوشش کريں گے - انہوں نے کہا کہ ماضي کي حکومتوں کي کارکردگي اچھي رہي ہے ليکن ان کي بعض پاليسياں افراط زرکا سبب بني ہيں جس کو مناسب طريقہ اختيار کرکے ختم کيا جاسکتا ہے۔ ايک اور صدارتي اميدوارڈاکٹر حداد عادل نے ايک ٹي وي پروگرام ميں ماہرين کے سوالوں کا جواب ديتے ہوئے کہا کہ اليکشن جيتنے کي صورت ميں بينکاري نظام کي اصلاح ان کي ترجيحات ميں ہوگي - انہوں نے اسي کے ساتھ سبسيڈي کو با مقصد بنانے کي پاليسي جاري رکھنے کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر عمل درآمد ميں تبديلي لائيں گے اور عوام کو نقد رقم دينے کے بجائے ان کے انشورنس اور علاج معالجے پر زيادہ توجہ ديں گے۔ تہران کے ميئر اور صدارتي اميدوار ڈاکٹر قاليباف نے کہا ہے کہ اگر ان کو حکومت بنانے کا موقع ملا تو وہ ماہرين اور غير معمولي ذہانت رکھنے والے افراد سے کام ليں گے - انہوں نے ايک ٹي وي پروگرام ميں کہا کہ سبسيڈي کو بامقصد بنانے کے پروگرام پر عمل در آمد کي روش تبديل کريں گے اور عوام کو نقد رقم دينے کے بجائے پيداور بڑھانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر توجہ ديں گے۔ايک اور صدارتي اميدوار ڈاکٹر سعيد جليلي نے علاقائي ملکوں کے ساتھ روابط کے فروغ کو اپني خارجہ پاليسي کي ترجيحات ميں قرار ديا ہے - انہوں نے ايران ٹي وي کے نيوز ٹاک پروگرام ميں اسي کے ساتھ ايران کے ايٹمي پروگرام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پر امن ايٹمي توانائي ہر ملک کا حق ہے - انہوں نے کہا کہ پر امن مقاصد کے لئے يورينيئم کي افزودگي ايران کا حق ہے اور کسي کو بھي اس ميں رکاوٹ ڈالنے کا حق نہيں ہے۔ايک اور اميدوار ڈاکٹر محمد رضا عارف نے اصلاح پسند محاذ کي ہماہنگي کونسل کي نشست ميں کہا کہ اقتصادي مشکلات اور سياسي مسائل کے حل ميں عوام کے سبھي طبقات کي مشارکت ضروري ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہميشہ خود کو اصلاح پسند کہا ہے اور اصلاح پسندي کے نعرے کے ساتھ ہي ميدان ميں اترے ہيں - انہوں نے کہا کہ اگر وہ اليکشن جيت گئے تو اپنے سبھي وعدے پورے کريں گے۔ايک اور اميدوار محسن رضائي نے ايک انٹرويو ميں کہا ہے کہ تنقيد معاشرے کي تعمير اور پيشرفت ميں بنيادي کردار رکھتي ہے ليکن تنقيد کے سائے ميں دوسروں پر کيچڑ نہيں اچھالنا چاہئے - انہوں نے اقتصادي امور کي اصلاح کو اپنا اہم ترين ايجنڈا قرار ديا۔......./169
5 جون 2013 - 19:30
News ID: 426822
ايران کے گيارہويں صدارتي اليکشن اميدواروں کا دوسرا ٹي وي مناظرہ مقامي وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگيا -