ابنا: فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر جنگ موشہ یعالون نے اس حکومت کی پارلیمنٹ میں سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے اجلاس میں کہا کہ اسرائیل شام کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور شام کو ایس تھری ہنڈرڈ میزائیلوں تک رسائي حاصل ہوگئي تو دمشق پر حملہ اسرائیل کے ایجنڈے میں شامل ہوجائے گا۔موشہ یعالون نے مزید کہا کہ جب تک ہمارے مفادات خطرے میں نہیں پڑیں گے اس وقت تک ہم شام پر حملہ نہیں کریں گے۔ لیکن اگر شام کی رسائی جدید ترین ہتھیاروں ، میزائیلوں یا کیمیاوی ہتھیاروں تک ہوگئي تو پھر ہم شام کو اپنے حملوں کا نشانہ بنائیں گے۔صیہونی وزیر جنگ نے مزید کہا کہ شام کو ابھی تک ایس تھری ہنڈرڈ تک رسائي حاصل نہیں ہوئي ہے اور اس بات کا امکان پایا جاتا ہے کہ یہ میزائیل اسے سنہ دو ہزار چودہ تک مل جائیں گے۔واضح رہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ ایس تھری ہنڈرڈ میزائیلوں کے سلسلے میں روس اور شام کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
3 جون 2013 - 19:30
News ID: 426196
صیہونی وزیر جنگ موشہ یعالون نے ایک بار پھر شام پر حملے کی دھمکی دی ہے۔