2 جون 2013 - 19:30
میانمار پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی

تھائي لینڈ کی پولیس نے اطلاع دی ہے کہ میانمار کے پناہ گزینوں کی ایک کشتی تھائي لینڈ کے جنوبی ساحلوں پر ڈوب گئي۔

ابنا: تھائي لینڈ کی پولیس نے کہا ہےکہ میانمار کے روہنگيا پناہ گزینوں کی ایک کشتی صوبہ رانونگ کے ساحلوں کےقریب ڈوب گئي۔ روہنگيا مسلمانوں کی یہ کشتی جزائر کوہ چانگ سے گذر رہی تھی۔ پولیس نے چھبیس افراد کو بچالیا ہے جب کہ بارہ لاشیں برآمد ہوئي ہیں۔ میانمار میں مسلمانوں کے خلاف بدھشسٹوں کے تشدد کے آغاز کے بعد سے تھائي لینڈ کی طرف میانماری شہریوں کی ہجرت میں اضافہ ہوا ہے۔ میانمار میں انتھا پسند بودھوں کے تشدد میں سیکڑوں مسلمان جاں بحق اور لاکھوں آوارہ وطن ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲