ابنا: المنار اخبار کی آج کی اشاعت کے مطابق شام کی فوج نے جبہۃ النصرہ کے دو دہشتگردوں کوگرفتار کرنے کے بعد ان دہشتگردوں کوگرفتار کرلیا جو کیمیاوی ہتھیاروں سے حملے کرنا چاہتے تھے۔ جبھۃ النصرہ کے گرفتار شدہ دہشتگرد یورپی شہری ہیں اور ایک برس سے شام کی حکومت کے خلاف لڑرہے ہیں۔ انہیں دمشق کے مضافات میں ایک متروکہ گودام کے پاس سے گرفتار کیا گيا۔ شام کی فوج کے مطابق یہ دہشتگرد ایسے گروہ کے سرغنے ہیں جو شام میں کیمیاوی حملوں کی سازش تیار کررہے تھے اور ان کی گرفتاری سے تیرہ دہشتگردوں کا گروہ بھی پکڑا گيا ہے۔ واضح رہے مغربی ممالک ایسے عالم میں شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں جب کہ انہوں نے خود یہ مہلک ہتھیار دہشتگردوں دئیے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲