ابنا: ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان سيد عباس عراقچي نے اميد ظاہر کي کہ ترک رہنما پوري ہوشياري اور دانشمندي کے ساتھ معاملے کو پرامن طريقے سے حل کرنے ميں کامياب ہوجائيں گے-ترکي ميں ايک قديم اور تاريخي پارک کے انہدام اور اسے تجارتي مرکز ميں تبديل کئے جانے کے خلاف جمعے کو شروع ہونے والے مظاہرے استبول اور ملک کے دوسرے بڑے شہروں تک پھيل گئے ہيں - وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراقچي نے اسي طرح طالبان کے سياسي وفد کے دورہ تہران کي سختي کے ساتھ ترديد کي ہے-اتوار کے روز اپنے ايک انٹرويو ميں وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ قطر ميں قائم طالبان کے سياسي دفتر کے کسي بھي وفد کي ايران آمد سے متعلق شائع ہونے والي خبروں ميں کوئي صداقت نہيں ہے-واضح رہے کہ ہفتے کے روز بعض خبر رساں ايجنسيوں نے قطر ميں طالبان کے سياسي دفتر کے ايک وفد کي ايران آمد اور ايراني حکام سے مذاکرات کي خبريں جاري کي تھيں-
.......
/169