2 جون 2013 - 19:30
طالبان وفد کے تہران آنے کی تردید

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج ایک بار پھر ان خبروں کی تردید کی ہےکہ طالبان کا ایک وفد تہران آیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج ایک بار پھر ان خبروں کی تردید کی ہےکہ طالبان کا ایک وفد تہران آیا ہے۔ سید عباس عراقچی نے تہران میں منعقد امام خمینی اور خارجہ پالیسی عالمی کانفرنس کے موقع پر کہا کہ ہم ان خبروں کی تصدیق نہیں کرتے کہ طالبان کا ایک وفد تہران آيا ہے۔ عراقچی نے ایران میں انتخابات کے بارے میں کہا کہ وہ لوگ جو غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں انہیں چاہیے کہ ایران کے حقائق اور ایران کے انتخابات اور آئين کے بارے میں اپنی معلومات میں اضافہ کریں  نیز مذموم اھداف کےتحت بیانات نہ دیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان امریکہ کی جانب سے لگائي گئي نئي پابندیوں کےبارے میں کہا کہ یکطرفہ پابندیاں مکمل طرح سے غیر قانونی کام ہے اور یہ حربہ اب پرانا ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجربوں سے واضح ہوچکا ہے کہ پابندیوں سے کوئي مشکل حل نہیں ہوسکتی بلکہ مزید پیچیدگياں ہی پیدا ہونگي۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑی افسوس کی بات ہےکہ امریکہ اور بعض ممالک یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی غلط روشیں کارآمد ثابت ہونگي جبکہ تجرجہ اس بات کا شاہد ہے کہ ان سے ایران کے مواقف پر کوئي اثر نہیں پڑے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲