ابنا: امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کانگریس کو پیش کی گئی دہشت گردی رپورٹ2012 ء میں کہاگیا ہے کہ اسلامی ملکوں سمیت دنیا کے87 ممالک اس وقت دہشت گرد حملوں کی زد میں ہیں تاہم پاکستان ،افغانستان اور عراق دہشت گردی کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک ہیں ۔گزشتہ ایک سال کے دوران ہونے والے مجموعی حملوں میں 65 فیصد حملے صرف ان تین ممالک میں ہوئے ۔لیڈر شپ کی ہلاکتوں کے باعث عراق القاعدہ انتہائی کمزور ہو چکی ہے لیکن افغانستان اور پاکستان میں موجود محفوظ پناہ گاہوں سے وہ بدستور حملوں کی منصوبہ بندی کی صلاحیت رکھتی ہے۔
.......
/169