1 جون 2013 - 19:30

اسرائيلي حکومت کے ايک اہم وزير کا کہنا ہے کہ اسرائيل کا آہني گنبد کسي بھي جنگ ميں کارآمد نہيں ہوسکتا -

ابنا: اسرائيل کے داخلي محاذ کے وزير گيلعاد اردان نےاس بات کا اعتراف کيا کہ اسرائيل کا آہني گنبد کسي بھي جنگ ميں ميزائيلي حملوں کا مقابلہ کرنے کي توانائي نہيں رکھتا -
اسرائيل کے داخلي محاذ کے وزير نے کہا کہ اگر اسرائيل پر ميزائيلي حملے کئے گئے تو ہزاروں اسرائيلي ان کي زد ميں آئيں گے اور پناہ گاہوں ميں بھي اسرائيليوں کو پناہ نہيں مل سکے گي –

انہوں نے کہا کہ آہني گنبد ميزائيلي حملوں کا مقابلہ کرنے کا مناسب طريقہ نہيں ہے اور اسرائيلي معاشرے کو اس حقيقت کو تسليم اور اس کو سمجھنا چاہئے کہ جنگ کي صورت ميں وہ ميزائيلوں سے بچنے کے لئے اپني جان کو بچانے کي فکر کريں -
يہ پہلي بار نہيں ہے جب صہيوني وزير نے آہني گنبد کے ناکارآمد ہونے کا اعتراف کيا ہے -
واضح رہے کہ صہيوني ریاست نے دفاعي منصوبہ آہني گنبد امريکا کي مدد سے بے پناہ رقم خرچ کرکے تيار کيا تھا-
جس کے تحت انيس سو اڑتاليس کے مقبوضہ علاقوں کو ہر طرح کے حملوں سے محفوظ رکھنا تھا مگر غزہ کي آٹھ روزہ جنگ ميں فلسطينيوں کے ميزائيلي حملوں نے اس منصوبے کے غير موثر ہونے کو ثابت کرديا ہے -

.......

/169