29 مئی 2013 - 19:30
میانمار میں بدھسٹوں کے مظالم جاری

میانمار کی سکیورٹی فورسز دہشتگرد بدھسٹوں کی جانب سے لاشیو شہر میں دو روز سے گھروں کو آگ لاگئی جائے جا رہی ہے۔

ابنا: میانمار کی سکیورٹی فورسز دہشتگرد بدھسٹوں کی جانب سے لاشیو شہر میں دو روز سے جاری مسلمانوں کے گھروں کو آگ لگانے اور ہونے والے حملوں کو روکنے میں اب تک ناکام رہی ہے۔حملے میں ایک مسجد، مارکیٹ اور متعدد گھروں کو بھی آگ لگائی گئی ہے۔میانمار کے ایک لاکھ تیس ہزار افراد پر مشتمل لاشیو شہر میں درجنوں بدہسٹ نوجوان پیدل اور موٹرسایئکلوں پرسوار ہو کرمسلمانوں کے گھروں پر حملہ کر کے انہیں آگ لگا تےھیں۔ دوروز قبل ایک مسجد اور مدرسے کو بھی آگ لگا دی گئی۔میانمار کے صدر کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہونے والے حالیہ حملے میں ایک شخص ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے۔ مارچ کے مہینے میں مختیلا شہر پر ہونے والے حملے میں 44مسلمان جاں بحق ہوئے تھے۔میانمار کی6کروڑ کی آبادی میں 5فیصد مسلمان ھیں۔       ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲