ابنا: سعودي فرمانروا شاہ عبداللہ نے ايک فرمان ميں نيشنل گارڈ محکمے کو نيشنل گارڈکي وزارت ميں تبديل کرديا اور اپنے بيٹےمتعب بن عبداللہ کو جو پہلے نيشنل گارڈ کے سربراہ تھے مذکورہ وزارت کا وزير بناديا ہے۔سعودي بادشاہ کے فرمان ميں اس فيصلے کي کوئي وجہ نہيں بتائي گئي ہے اور نہ ہي اس بات کا کوئي اشارہ ديا گيا ہے کہ اس تبديلي کا عملي اثر کيا ہوگا۔واضح رہے کہ سعودي عرب ميں پچھلے کئي مہينے سے عوامي احتجاج ميں تيزي آگئي ہےسعودي عرب کي نيشنل گارڈ کي وزارت حکومت کي حفاظت کي خصوصي فورس سمجھي جاتي ہے - سعودي عرب کے بادشاہ نے سن دوہزار دس ميں اپنے بيٹے متعب کو جن کي عمر اس وقت ساٹھ سال ہے سعودي عرب کي حکومتي کابينہ ميں شامل کرکے وزارت داخلہ نيشنل گارڈ کو ان کے حوالے کيا تھا۔متعب بن عبداللہ سعودي عرب کے بادشاہ کے تيسرے بيٹے ہيں اور انہوں نے فرانس کے کيڈٹ کالج ميں تعليم حاصل کي ہے وہ دوہزار دو ميں جنرل کے عہدے پر فائز ہوئےتھے۔
.......
/169