26 مئی 2013 - 19:30
شام ميں دہشتگردوں کے خلاف فوجي آپريشن

شامي فوج نے مغربي شہر القصير کےقريب الحميديہ کے علاقےسے دہشتگردوں کا مکمل صفايا کرنے کے بعد اس علاقے ميں پوري طرح امن بحال کرديا ہے- اسي کے ساتھ مختلف ملکوں نے شام کے بحران کو پر امن طور پر حل کرنے کي ضرورت پر زور ديا ہے -

ابنا: شامي فوج نے القصير کے  الحميديہ کے علاقے ميں امن بحال کرنے کے ساتھ ہي البضعہ ہوائي اڈے اور القصير کے درميان شاہراہ پر بھي اپنا کنٹرول کرليا ہے اور اس طرح شامي فوج نے مسلح گروہوں کي رسد کاٹ دي ہے –
شامي فوج نے حمص اور بعلبک شاہراہ کو  جو القصير سے گذرتي ہے اپنے   کنٹرول ميں لے ليا ہے - خبروں ميں يہ بھي کہا گيا ہے کہ   القصير کے مضافات  ميں واقع حميديہ کے علاقے ميں شامي فوج نے دہشتگردوں کے   الفاروق بريگيڈ کے اہم کمانڈر بلال ادريسي کو ديگر سو دہشتگردوں کے ہمراہ ہلاک کرديا ہے- 
   اس درميان يہ بھي اطلاع ہے کہ ايسے پچاس مسلح افراد نے جو پچھلے کئي مہينے سے شام ميں دہشتگردانہ کاروائيوں ميں سرگرم تھے دمشق ادلب اور حمص ميں اپنے ہتھيار ڈال ديئے ہيں -
   دہشتگردوں کے خلاف شامي فوج کي کاميابي کے بعد مسلح گروہوں ميں بري وحشت طاري ہے اور وہ مغربي اور عرب ملکوں سے مزيد اسلحہ جاتي اور مالي مدد کا مطالبہ کررہے ہيں تاکہ شام ميں اپني سرگرمياں جاري رکھ سکيں –
   شام کے نائب وزير اطلاعات و نشريات خلف مفتاح نے بھي دہشتگردوں کي شکست اور شامي فوج کي کاميابيوں کو شام کے بحران ميں ايک نئے موڑ سے تعبير کيا ہے اور کہاکہ شامي فوج کي استقامت اور بہادري نے علاقائي اور بين الاقوامي دشمنوں کو جوشام ميں سازش کررہے تھے شام مخالف موقف سے پيچھے ہٹنے پر مجبور کرديا ہے - .
شام کے وزير اعظم وائل الحلقي نے بھي کابينہ کي اقتصادي کميٹي کے اجلاس ميں کہاکہ شام کے عوام اور حکومت اپنے ملک کے خلاف ظالمانہ اقتصادي پابنديوں کا مقابلہ کرنے کا تہيہ کئے ہوئے ہيں اور دنيا کي کسي بھي طاقت کو اس بات کي اجازت نہيں ديں گے کہ وہ ان کے پائے استقلال ميں لرزش پيدا کرسکے -
   دوسري جانب  چين روس اور عراق نے کہا ہے کہ شام کا مسئلہ سياسي اور پرامن طريقے سے حل ہونا چاہئے –
چيني وزير اعظم لي کي کيانگ نے جو جرمني کے دورے پر ہيں جرمن حکام سے اپني ملاقات کے بعد جرمن چانسلر کے ساتھ ايک مشترکہ پريس کانفرنس ميں شام کے بحران پر اپني گہري تشويش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام کا بحران صرف اور صرف سياسي طريقے سے ہي حل ہونا چاہئے- انہوں نے کہا کہ چين سمجھتا ہے کہ اس کے لئے سياسي اور سفارتي کوششيں جاري رہني چاہئيں - چيني وزير اعظم نے کہاکہ شام کے بحران کا واحد حل سياسي اور سفارتي روش کا استعمال ہے- انہوں نے کہا کہ اس کے لئے عالمي برادري کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے –
  دوسري جانب يورپي يونين کے وزرائے خارجہ کا بريسلز ميں اجلاس ہورہا ہے جس ميں  شام ميں سرگرم مسلح باغيوں کو ہتھيار بھيجنے کے بارے ميں فيصلہ کيا جائے گا - بي بي سي کے مطابق يورپي يونين کے وزرائے خارجہ پير کو بريسلز ميں اپنا اجلاس کررہے ہيں جس ميں فرانس اور برطانيہ کي اس درخواست کا  جائزہ ليا جائےگا کہ شام ميں اسلحے کي سپلائي پر عائد پابنديوں کو کس طرح ختم کرکے مسلح باغيوں کو ہتھيار ارسال کئے جائيں -يورپي يونين کے کئي ملکوں نے شام پر ہتھياروں کي پابنديوں کو ختم کئے جانے کي مخالفت کي ہے - آسٹريا کے وزير خارجہ ميشائيل اشپينڈلگر ان لوگوں ميں سے ہيں جو شام پر عائد اسلحہ جاتي پابندياں ختم کرنے کے مخالف ہيں - ان کا کہنا ہے کہ شام کا بحران سياسي طريقے سے حل کيا جائے .
.....
/169