26 مئی 2013 - 19:30
محمود عباس کی صہیونی ریاست کے صدر سے ملاقات

فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے فلسطینیوں کی مخالفت کے باوجود صہیونی ریاست کے صدر سے ملاقات کی ہے۔

ابنا: فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ ساز باز مذاکرات پھر سے شروع کئے جانے کے بارے میں فلسطینیوں کی مخالفت کے باوجود غاصب اسرائيل کے صدر شیمون پیریز سے ملاقات کی ہے۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی " وفا " کی رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات گزشتہ شب اردن میں انجام پائي۔اس رپورٹ کے مطابق محمود عباس اور شیمون پیریز کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں علاقے کی تازہ صورت حال اور صیہونی حکومت اور فلسطینی انتظامیہ کے مابین ساز باز عمل کے احیا کی راہوں کا جائزہ لیا گيا۔قابل ذکر ہے کہ یہ ملاقات ایسے حالات میں انجام پائي ہے کہ صہیونی ریاست بین الاقوامی اصول و قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینی علاقوں میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

.....

/169