ابنا: علی عمار نے آج لبنانی پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر شام میں سرگرم دہشت گردوں کے حالیہ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صہیونی ریاست ان حملوں کے ذمہ دار ہیں اور لبنانی عوام کو ہوشیاری کے ساتھ دشمنوں کی ان سازشوں کو ناکام بنادینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان ملت لبنان کے خلاف امریکہ اور صہیونی ریاست کی فتنہ انگیزی کو کامیاب نہیں ہونے دےگي۔واضح رہے کہ جنوبی بیروت کے ایک علاقے پر شام میں سرگرم مسلح دہشت گردوں کی طرف سے کئے گئے گزشتہ روز کے حملے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے.
.......
/169