25 مئی 2013 - 19:30
شہدائے بحرین کے قاتل بری

بحرین کے عدالت نے دو پلیس اہلکاروں کو جو شہید ’’فاضل المتروک‘‘ کے قتل کے الزام میں گرفتار تھے بحرین کی اٹارنی کی طرف سے دی گئی درخواست کی بنا پر بری کر دیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل خلیفہ کے عدالت نے آج ۔ اتوار ۲۶ مئی۔ تحریک بحرین میں شہید ہونے والے ’’فاضل المتروک‘‘ کے قاتلوں کو بری کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔بحرین کے عدالت نے دو پلیس اہلکاروں کو جو شہید فاضل المتروک کے قتل کے الزام میں گرفتار تھے بحرین کی اٹارنی کی طرف سے دی گئی درخواست کی بنا پر بری کر دیا ہے۔دوسری طرف سے عدالت نے شہید ہانی عبد العزیز کے قتل میں ملوث وزارت داخلہ کے ایک افیسر کی سزا کو سات سال سے گھٹا کر چھے مہینے کر دیا ہے۔جبکہ اسی عدالت نے ۲۷ ستمبر ۲۰۱۲ کو وزارت داخلہ کے اس افیسر ابراہیم الزاید کو شہید ہانی عبد العزیر کے قتل کے الزام میں سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔واضح رہے کہ اس ملک میں پائی جانے والی اسی طرح کی بے انصافیوں اور بے عدالتیوں کی وجہ سے تنگ آکر بحرین کے مظلوم عوام نے صدائے احتجاج بلند کی ہے اور مسلسل دو سال سے پرامن احتجاجی مظاہرے کر کے عدل و انصاف اور اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ آل خلیفہ کے مزدور حفاظتی دستے انہیں اپنے ظلم و ستم کا نشانہ بناتے آ رہے ہیں ۲۰۰ سے زائد جوانوں بچوں بوڑھوں کو شہید کر دیا گیا ہے اور سینکڑوں افراد کو بے دردی سے زخمی۔ جبکہ دنیا میں جمہوریت کے نعرے لگانے والے یہاں خاموشی سے تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔   ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲