ابنا: بنگلہ دیش میں آج ہڑتال کے موقع پر پرتشدد واقعات رونما ہوئے اور اس ملک کی پولیس کا کہنا ہے کہ آج ہڑتال کے موقع پر حکومت کے مخالف افراد نے دارالحکومت ڈھاکہ میں دیسی ساخت کے کئی بم دھماکے کئے اور کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ مظاہرین عام انتخابات سے قبل اس ملک کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے ھيں۔
ایسوشیٹڈپریس کی رپورٹ کے مطابق آج ہڑتال کے موقع پر تمام کاروباری مراکز اور اسکول بند ھیں اور سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔
بنگلہ دیش میں آج کی ہڑتال کی کال حکومت مخالف 18 جماعتوں نے دی تھی۔
شیخ حسینہ کی حکومت کے مخالفین کا کہنا ہے کہ آئندہ سال منعقد ہونے والے انتخابات سے قبل ایک عبوری حکومت کا قیام عمل میں آنا چاہیئے تاکہ انتخابات صاف اور شفاف انداز میں منعقد ہوں جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ ،مخالف جماعتوں کا یہ مطالبہ آئین کے منافی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲