25 مئی 2013 - 19:30

سعودی عرب جیسے تیل سے مالامال ملک میں بے روزگاری، غربت اور فقر و فساد کا کوئي تصور بھی نہیں کرسکتا ، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے اور غربت وفقر و فساد میں بھی دن بدن اضافہ ہورہا ہے جبکہ تیل کا پیسہ صرف سعودی شہزادوں کی جیب میں جارہا ہے آل سعود سرزمین وحی پر حکومت کرنے کے اہل نہیں۔

ابنا: سعودی عرب جیسے تیل سے مالامال ملک میں بے روزگاری، غربت اور فقر و فساد کا کوئي تصور بھی نہیں کرسکتا ، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے اور غربت وفقر و فساد میں بھی دن بدن اضافہ ہورہا ہے جبکہ تیل کا پیسہ صرف سعودی شہزادوں کی جیب میں جارہا ہے۔ 18 ملین سعودی شہری گھروں سے محروم ہیں جو سعودی آبادی کا اسی فیصد حصہ ہیں۔ سعودی حکومت عوامی مشکلات کو حل کرنے میں بالکل ناکام ہوگئی ہے اور سعودی عرب کے تیل کا زيادہ تر پیسہ شہزادوں اور دہشت گردوں کی جیب میں جارہا ہے جبکہ سعودی عرب کی اپنے شہریوں پر عدم توجہ سعودی عرب میں عوامی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سعودی عرب کے امریکہ نواز عیاش اور ناہل شہزادوں اور ان کی اطاعت و فرمانبرداری کرنے ولے سعودی سلفی وہابی ملاؤں نے تمام اسلامی آثار کو بری طرح مٹا دیا ہے جو عالمی سطح پر مسلمانوں کے غم و غصہ کا سبب بن گيا ہے۔ اسلامی ماہرین اور مبصرین کا کہنا ہے کہ آل سعود سرزمین وحی پر حکومت کرنے کے اہل نہیں ہیں۔

.......

/169