ابنا: شام کے ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقوں قاسمیہ اور زمانیہ کو دہشتگردوں سے پاک کردیا ہے اور ان علاقوں میں جبہۃ النصرہ کے دہشتگردوں کو ھدف بنایا ہے۔ ان علاقوں میں آپریشن کے دوران دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر العالم نے رپورٹ دی ہےکہ فوج شہر القصیر کے شمالی حصے میں داخل ہونے کے لئے حملے کررہی ہے اور اس وقت فوج اور دہشتگردوں کےدرمیاں شدید لڑائي جاری ہے۔ واضح رہے شہر القصیر لبنان و شام کی سرحد پر واقع ہے اور دہشتگردوں کے لئے رسد کا بنیادی راستہ ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ دہشتگردوں نے شہرحلب میں تاریخی اموی مسجد کے کچھ حصوں کو تباہ کرکے اس مسجد کا تاریخی منبر چوری کرلیا۔ دہشتگردوں نے اس سے قبل مسجد اموی پر حملے کئے تھے جن میں اس کے کتب خانے میں موجود متعدد قلمی نسخے نذر آتش ہوگئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
24 مئی 2013 - 19:30
News ID: 422836
شام کی فوج نے دمشق کے مضافات میں واقع دو علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کرکے سرزمین شام کو مکمل طرح سے دہشتگردوں کے وجود سے صاف کرنےکا عزم ظاہر کیا ہے۔