24 مئی 2013 - 19:30
ایرانی فوج ملکی دفاع کے اعلی ترین توانائیوں کی حامل

سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر جنرل نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج آج ملک کے دفاع کے لئے اعلی ترین توانائیوں کی حامل ہیں۔

ابنا:  ارنا کی رپورٹ کے مطابق جنرل حسین سلامی نے آج تہران میں رضا کار فورس بسیج کے عظیم اجتماع سے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی سامراج کے خلاف سخت ترین مراحل سرکرلئے ہیں اور آج اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اپنے ملک کےدفاع کے لئے اعلی ترین صلاحیتوں کی حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہزاروں میزائل علاقے میں دشمن کے بنیادی مفادات  کونشانہ بنانے کے لئے تیار ہیں۔ جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ملت ایران گیارھویں صدارتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرکے عظیم کارنامہ دینے کے لئے آمادہ ہورہی ہے اور دشمنوں کے ساری سازشیں ناکام بنادے گي۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲