24 مئی 2013 - 19:30
جنیوا ۲ کانفرنس میں شرکت کے لیے شام کی آمادگی: روس

روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شام نے اس ملک کے حوالے سے منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے اپنی آمادگي کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان الیگزینڈر لوکا شیویچ نے آج کہا کہ شام کی حکومت نے جنیوا2 کانفرنس میں شرکت کرنے سے متعلق اپنی آمادگی کا اعلان کرتے ہوۓ کہا ہے کہ شام کے عوام اس طریقے سے اپنے ملک میں جاری جنگ کو ختم کرنے کیلۓ، جو علاقے کیلۓ بھی تباہی و بربادی کا باعث ہے، سیاسی راہ حل کی تلاش میں ہیں۔ لوکا شیویچ نے کہا کہ ماسکو نے شام کے بحران کے حل کے لۓ ایک بین الاقوامی اجلاس بلائے جانے سے متعلق روس امریکہ فارمولے پر عمل در آمد کی غرض سے بڑے پیمانے پر کوششیں کیں اور روس 30 جون2012 کو ہونے والے جنیوا معاہدے کوقتل و غارتگری اور پرتشدد واقعات کو روکنے اور شام میں جمہوری عمل کے لۓ ایک مناسب موقع سمجھتاہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲