اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ بحرین کی غیر منصفانہ عدالت نے آج۔بدھ۔ زینب الخواجہ کو ’’ابو صبیح‘‘ اسکوائر پر ایک احتجاجی اجتماع میں شرکت کرنے کی سزا میں تین مہینہ جیل کاٹنے اور ۱۰۰ دینار جرمانہ دینے کا حکم سنا دیا۔بحرین کی عدالت نے اب تک کئی بار زینب الخواجہ کو جیل کی سزا کا حکم سنایا ہے۔تحریک بحرین میں یہ فعال خاتون جو اس ملک میں ہونے والے مظاہروں میں پیش قدم رہتی ہیں متعدد بار آل خلیفہ کی جیلوں میں رہ چکی ہیں۔بحرین کی عدالت نے آج اسی طرح تحریک آزادی میں ایک اور فعال خاتون’’ معصومہ السید کو بھی چھے مہینہ جیل کاٹنے اور ۲۰۰ دینار جرمانہ دینے کی سزا سنائی ہے۔بحرین کے عوام گزشتہ دو سالوں سے اس طرح کے ظالمانہ فیصلے سنتے اور جیلوں میں آل خلیفہ کے مظالم برداشت کرتے آرہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
21 مئی 2013 - 19:30
News ID: 421954
بحرین کی غیر منصفانہ عدالت نے آج زینب الخواجہ کو ایک احتجاجی اجتماع میں شرکت کرنے کی سزا میں تین مہینہ جیل کاٹنے اور ۱۰۰ دینار جرمانہ دینے کا حکم سنا دیا۔