21 مئی 2013 - 19:30
بچوں کی ذہنی تربیت کے لئے نصاب میں تبدیلی کا فیصلہ

غزہ میں فلسطین کی منتخب حکومت نے آئندہ تعلیمی سال سے اسکول کی نصابی کتابوں میں فلسطین کو آزاد کرانے کی راہوں اور صیہونی حکومت کے خلاف مختلف طرح کی جدوجہد کے بارے میں اسباق شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابنا: قدس نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی منتخب حکومت میں وزارت تعلیم کے مشیر جمال ابو ہاشم نے کہا کہ حکومت نصاب کی کتب میں نئے اسباق شامل کرنے کی کوشش کررہی ہے تا کہ فلسطینی بچوں کو سرزمیں فلسطین کی آزادی اور صیہونی حکومت کے خلاف مختلف طرح کی جدو جہد سے آشنا کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نصابی کتابوں میں فلسطین کے جغرافیا، مذہبی صورتحال اور اسٹراٹیجیک اور سکیورٹی مسائل شامل کئے جائيں گے۔ جمال ابو ہاشم نے کہا کہ نصابی کتابوں میں فلسطین کی مجاہد شخصیتوں کی زندگي کے گوشے بھی شامل کئےجائيں گے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو اسکول کی کتابوں کے ذریعے صیہونی حکومت کی توسیع پسندانہ پالیسیوں، بالفور اعلان، روز نکبت اور فلسطینیوں کے قتل عام کےبارے میں بھی مطلع کیا جائے گا۔ جمال ابو ہاشم نے کہا کہ اسکولوں کی کتابوں میں فلسطینی پناہ گزینوں کے حق بازگشت، فلسطین کی آزادی کے منصوبوں، حماس سمیت مختلف فلسطینی گروہوں سے بھی آشنا کرایا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲