ابنا: امير قطر شيخ حمد آل ثاني کي بيٹي شيخہ ہند نے ٹوئٹر کے اپنے ذاتي صفحے پر شام ميں ہونےوالے واقعات کےبارے ميں لکھا ہے کہ جو کچھ شام ميں ہورہا ہے وہ انسانيت کے خلاف جرم ہے اور اس کا عوامي مطالبات سے کوئي تعلق نہيں ہے –امير قطر کي بيٹي نے لکھا ہے کہ شام ميں معاملات ميں ان کے والد کي مداخلت قطر کے لئے ايک تاريخي اور بدترين رسوائي ہے –امير قطر کي بيٹي شيخہ ہند نے ايک دہشتگرد کے ذريعے ايک شامي فوج کے دل کو کچا کھانے کے واقعے کي ويڈيو کلپ کا حوالہ ديتے ہوئے کہاکہ شام ميں مسلح باغيوں کي طرف سے اس قسم کے اقدامات اس بات کو ظاہر کرتے ہيں کہ شامي عوام کے خلاف سنگين جرائم کا ارتکاب کيا جارہا ہے –امير قطر کي بيٹي نے اسي طرح شام ميں سعودي عرب کي بھي مداخلت پر تنقيد کي اور ايک سعودي باشندے کے ہاتھوں اکيس شامي شہريوں کے قتل عام کي ويڈيو کلپ کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات نے شام ميں عوامي انقلاب کو دہشتگردانہ انقلاب ميں تبديل کرديا ہے.
.......
/169