20 مئی 2013 - 19:30
امیرقطرکی بیٹی نے اپنے باپ پر شدید برھمی کا اظہار کیا

شام میں سلفی وہابی دہشت گردوں کی حمایت پرامیر قطرآل ثانی کی بیٹی ھند نے اپنے باپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر قطر کوسلفی وہابی دہشت گردوں کے ہولناک جرائم میں شرکت کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

ابنا: شام میں سلفی وہابی دہشت گردوں کی حمایت پرامیر قطرحمد آل ثانی کی بیٹی ھند نے اپنے باپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر قطر کوسلفی وہابی دہشت گردوں کے ہولناک جرائم میں شرکت کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ امیر قطر کی لڑکی نے شام میں امیر قطر کی مداخلت کو قطری عوام کے لئے دائمی رسوائی قراردیا ہے اس نے کہا کہ جن حالات میں میرے باپ نے شامیوں کی مدد کا اعلان کیا آج وہ حالات مختلف ہیں آج شام میں سلفی وہابی دہشت گرد سنگین اور ہولناک جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔

امیر قطر کی بیٹی ھند کا کہنا ہے کہ دہشت گرد شامی عوام کے سرکاٹ رہے ہیں سلفی وہابی دہشت گرد لوگوں کا سینہ چاک کرکے دل کھا رہے ہیں وحشی افراد کی حمایت امیر قطر کی شان کے خلاف ہے۔ اس نے کہا کہ ایک سعودی سلفی وہابی دہشت گرد نے 21 شامی شہریوں کا سر قلم کرکے شامی انقلاب کو دہشت گردی میں تبدیل کردیا۔ اس نے کہا کہ سلفی وہابی دہشت گردوں کی حمایت شرم آور ہے اسلامی مبصرین کے مطابق سلفی وہابی بے دین لوگ ہیں جو یا رسول اللہ کہنے کے خلاف ہیں اور عملی طور پر نبی مکرم (ص) ان کی آل اطہار (ع) اور اصحاب کے دشمن ہیں سلفیوں نے حال ہی میں نبی کریم (ص) کے صحابی حضرت حجر بن عدی کی قبر کو شہید کیا اور حجر بن عدی کے جنازے کی توہین کی۔

.....

/169