20 مئی 2013 - 19:30
بنگلاديش ميں پوليس اور مظاہرين ميں تصادم

بنگلاديشي پوليس نے گارمنٹ فيکٹريوں کے ہزاروں احتجاجي ملازمين کو منتشر کرنے کے لئے ربڑ کي گوليوں کا استعمال کيا ہے-

ابنا: گارمنٹ فيکٹريوں کے ہزاروں کارکن دارالحکومت ڈھاکہ کي سڑکوں پر آئے اور انہوں نے اپني تنخواہوں ميں اضافے اور کام کي صورتحال کو بہتر بنانے کا مطالبہ کيا-پوليس کا کہنا ہے کہ مظاہرين ڈھاکہ کے نواح ميں آشوليا انڈسٹريل ايريا کي مرکزي شاہراہ کودھرنا ديکربند کرنا چاہتے تھے تاہم پوليس نے انہيں ايسے کرنے کي اجازت نہيں-پوليس کے مطابق شاہراہ  کوکھلا رکھنے کے لئے مظاہرين کے خلاف ربر کي گوليوں کا لا محدود استعمال کياگيا ہے-کہا جارہا ہے کہ اس مظاہرے ميں بيس ہزار ملازمين شريک تھے-بنگلاديشي ذرائع کا کہنا ہے کہ پوليس اورمظاہرين کے درميان ہونےوالے جھڑپوں ميں کم از کم پچاس افراد زخمي ہوئے ہيں-ڈھاکہ کے نواح ميں واقع ايک گارمنٹ فيکٹري کي عمارت کے منہدم ہوجانے کے بعد سے اس صنعت سے وابستہ ملازمين کام کي بہتر سہولتيں فراہم کئے جانے کے حق ميں مظاہرے کر رہے ہيں-گارمنٹ کي صنعت کو بنگلا ديش کي معيشت ميں اہم مقام حاصل ہے اور گزشتہ سال اسکي کل برآمدات کا اسي في صد حصہ سلے سلائے ملبوسات اور انڈر گارمنٹ پر مشتمل تھا-

.....

/169