20 مئی 2013 - 19:30
راجہ پرویزاشرف نے معافی مانگ لی

پاکستان کے سابق وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف نے توہین عدالت کیس میں عدالت میں غیرمشروط معافی نامہ داخل کر دیا۔

ابنا: اسلام آباد سے رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے انکے وکیل وسیم سجاد نے سپریم کورٹ میں معافی نامہ داخل کرایاسابق وزیرِ اعظم نے آٹھ مارچ 2013 کو چیف جسٹس کو ایک خط تحریر کیا تھا جس میں انہوں نے 22 ارب روپے مالیت کے رینٹل پاور اسکینڈل کیس کی تحقیقات قومی احتساب بیورو(نیب) کی جگہ شعیب سڈل کی سربراہی میں ایک کمیشن سے کرانے کی درخواست کی تھی۔وزیرِ اعظم نے خط میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا گیا اور خصوصی عدالتی کمیشن کی منصفانہ اور شفاف تحقیقات کے ذریعے حقائق کو منظرِ عام پر لایا جائے۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نےکہا تھا کہ قواعد کے خلاف کوئی درخواست لکھنا عدالتی کام میں مداخلت ہے لہٰذا یہ خط بھی عدالتی کارروائی میں مداخلت ہے۔عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے آرٹیکل 204 کے تحت نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے یہ قرار دیا تھا کہ خط کی بجائے وزیر اعظم کو باضابطہ درخواست دینی چاہئیے تھی۔

.....

/169