20 مئی 2013 - 19:30
عراق میں آٹھ ایرانی زائرین سمیت 73 شہید

عراق میں ایرانی زائرین کی بس پر دہشتگردانہ حملے میں آٹھ ایرانی زائر شہید ہوگۓ ہیں۔

ابنا: شمالی بغداد کے علاقے البلد میں ایرانی زائرین کی بس پر دہشتگردانہ حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں آٹھ ایرانی زائرین شہید ہوگۓ ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اور اسکائي نیوز اور المنار ٹی وی چینل نے بھی اس دہشتگردانہ حملے کی تصدیق کی ہے۔جبکہ المیادین ، رشیا ٹوڈے اور لبنان کی المنار ٹی وی چنیل نے اس حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد چودہ اور زخمیوں کی تعداد آٹھ بتائي ہے۔واضح رہے کہ آج عراق میں متعدد دہشتگردانہ حملے ہوئے ہیں۔ آج عراق کے بغداد ، صلاح الدین اور بصرہ صوبوں میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں میں تہتّر افراد جاں بحق اور ایک سو پچاس زخمی ہوئےہیں۔

.......

/169