20 مئی 2013 - 19:30
امریکہ میں شدید آندھی،۹۱ افراد ہلاک

امریکہ کے شہر اوکلاہوما سٹی کے مضافات میں طاقتور آندھی کے نتیجے میں کم از کم 91 افراد ہلاک اور درجنوں مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔

ابنا: امریکہ کے شہر اوکلاہوما سٹی کے مضافات میں طاقتور آندھی کے نتیجے میں کم از کم 91 افراد ہلاک اور درجنوں مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ نقصان شہر کے جنوب میں مور نامی علاقے میں ہوا جس میں 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے محلے کے محلے تباہ کر دیے اور سکول اکھاڑ کر رکھ دیے۔ہسپتالوں میں 120 افراد کا علاج جاری ہے اور خدشہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲