ابنا: وزير دفاع احمد وحيدي کا کہنا تھا کہ مغربي ممالک بھي اپني عائد کردہ پابنديوں کي ناکامي کا اعتراف کرنے لگے ہيں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے خلاف امريکہ اور مغرب کي يکطرفہ باپندياں غير موثر ہوگئي ہيں-
بريگيڈيئر جنرل احمد وحيدي نے فرانس کے وزير دفاع جان ايولو دراين کے مخاصمانہ بيان کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ يہ اس بات کا ثبوت ہے کہ فرانسيسي حکمران اب تک سامراجي سوچ سے باہر نہيں آئے ہيں-
ايران کے وزير دفاع نے کہا کہ ايراني عوام دشمنوں کے تمام تر دباؤ اور دھمکيوں کے باوجود اپنے مسلمہ حقوق سے ذرہ برابر بھي پيچھے نہيں ہٹيں گے-
.....
/169