19 مئی 2013 - 19:30
نائجیریا میں ۱۴ باغی اور ۳ فوجی ہلاک

نائیجریا میں باغی تنظیم بوکو حرام کے خلاف آپریشن میں 14 باغی ہلاک کر دیئے گئے، تین فوجی بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

ابنا: نائیجریا کی وزارت دفاع کے مطابق پچھلے دو دنوں سے نائجریا کے قانون نافذ کرنے والے ادارے بوکو حرام کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں جس میں انہیں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ شدید لڑائی جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق 20 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔بوکو حرام کی جانب سے تشدد آمیز کاروائیوں کے بعد نائیجریا کے صدر گڈ لک جوناتھن نے کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی اور فوج کو بوکو حرام کے خلاف آپریشن کا حکم دیا تھا جس کے بعد فوج نے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کر کے آپریشن کیا۔ فوج نے بوکو حرام کے مرکز مایدو گوری میں  آپریشن کرتے ہوئے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے۔نائیجریا کے فوجی سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن بوکو حرام دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲