ابنا: محمود رضا سجادی نے ایتار تاس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ گرچہ ابھی تک مذاکرات کی تاریخ کا تعین نہیں کیا گيا ہے لیکن ممکن ہے مغربی ممالک ایران کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے انتظار میں ہوں۔ محمود رضا سجادی نے کہا کہ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات میں ایران کا موقف نہایت واضح اور شفاف ہے تاہم مغربی ممالک کو اپنا موقف شفاف بنانا ہوگا اور اگر انہیں یہ توقع ہے کہ ایران کوئي قدم اٹھائے تو انہیں بھی ایران پر عائد پابندیوں کو ہٹانےکے لئے اقدامات کرنے ہونگے۔واضح رہے ماسکو میں ایران کے سفیر نے کہا تھا کہ ایران آئي اے ای اے کے ساتھ ایک اسپیشل پروٹوکول پر دستخط کرنے کے بعد ایجنسی کے معائنہ کاروں کو پارچین فوجی سائٹ کے معائنے کی اجازت دے سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہےکہ ایران کسی بھی قیمت پر یورینیم کی افزودگي بند نہیں کرے گا۔ ماسکومیں ایران کے سفیر نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف آئي اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو کے بیانات کے رد عمل میں یہ بیان دیا ہے۔ یوکیاآمانونے الزام لگایا ہے کہ ایران آئي اے ای اے کے ساتھ تعاون نہیں کررہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
19 مئی 2013 - 19:30
News ID: 421093
ماسکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمود رضا سجادی نے کہا ہے کہ تہران آئندہ مذاکرات کے لئے پانچ جمع ایک گروپ کے جواب کا منتظر ہے۔