ابنا: سرگئی لاوروف نے روس کے اخبار روسسکایا سے انٹرویو میں کہا ہے کہ شام کے بارے میں جینوا ٹو کانفرنس ایران کی شرکت کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی، انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس جتنی جلدی منعقد ہو بہتر ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں جینوا ٹو میں ایران کی شرکت کے بارے میں گفتگو کی ہے ۔ سرگئی لاوروف نے کہا کہ جب سب یہ اعتراف کرتے ہیں کہ ایران بھر پور طرح سے شام کے بحران کے حل کے لئے کردار ادا کرسکتا اور بااثر ملک ہے تو ایران کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینا ضروری ہے۔ اس سے قبل روس اور امریکہ نے شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے آئندہ جون میں عالمی کانفرنس کرانے پر اتفاق کیا تھا۔
.....
/169