17 مئی 2013 - 19:30
بحران شام کا پرامن حل تلاش کر رہے ہیں، روسی صدر

روس کے صدر نے شام کے بحران کو فوري طور پر سياسي طريقے سے حل کئے جانے کي ضرورت پر زور ديا ہے۔

ابنا: صدر ولادي مير پوتن نے يہ بات ماسکو ميں جنوبي افريقہ کے صدر جيکب زوما کے ساتھ   ملاقات کے  بعد صحافيوں نے بات چيت کرتے ہوئے کہي- انہوں نے کہا کہ غير ملکي مداخلت کے بغير شام کے بحران کو حل کئے  جانے کي ضرورت ہے۔
روس صدر نے يہ بات زور ديکر کہي کہ ان کا ملک بحران   شام کے فوري اور پرامن تصفيہ کي کوشش جاري رکھے گا۔صدر ولادي ميرپوتن نے کہا کہ روس اور جنوبي افريقہ نے شام کے بارے ميں اپنے موقف ميں ہماہنگي پيدا کرنے پر اتفاق کيا ہے۔
واضح رہے کہ، سعودي عرب، قطر، ترکي ،امريکہ ، فرانس ، برطانيہ اور اسرائيل مارچ دوہزار گيارہ سے اب تک کرائے کے دہشتگردوں کي مالي اور اسحلہ جاتي حمايت کرکے شام کي حکومت کا تختہ الٹنے کي کوشش کر رہے ہيں- مغرب اور اس کے اتحاديوں کے برخلاف روس بحران شام کو مذاکرات کے ذريعے حل کرانے کي کوشش کرتا چلا آرہا ہے۔

.....

/169