17 مئی 2013 - 19:30
بحرین کی ظالم و جابر حکومت کا زوال قریب

بحرین کی اپوزیشن کی مختلف جماعتوں نے بحرینی حکومت کی جانب سے عوام پر ظلم و ستم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں امریکی اور برطانوی ڈکٹیٹر آل خلیفہ کی منحوس حکومت کے زوال کا وقت پہنچ گیا ہے۔

ابنا: بحرین کی اپوزیشن کی مختلف جماعتوں الوفاق، وعد، قومی ڈیموکریٹک پارٹی، متحدہ ڈیموکریٹک پارٹی اور الاخاء  نے بحرینی حکومت کی جانب سے عوام پر ظلم و ستم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں امریکی اور برطانوی ڈکٹیٹر آل خلیفہ کی منحوس حکومت کے زوال کا وقت قریب پہنچ گیا ہے۔ بیان میں بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں کے خلاف طاقت اور سکیورٹی کے زبردست استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت نے جمہوریت کا راستہ ترک کرکے تشدد کا راستہ اختیار کرلیا ہےجس کے سنگین اور تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔ بیان میں عالمی اداروں پر زوردیا گیا ہے کہ وہ بحرینی حکومت کی بربریت کو روکنے کے سلسلے میں ٹھوس اور عملی اقدام انجام دیں۔ بیان کے مطابق شمشیر پر خون کی فتح یقینی ہے اور آل خلیفہ کی منحوس بادشاہت کا زوال قریب پہنچ گیا ہے۔

.....

/169