17 مئی 2013 - 19:30

شام میں سلفی وہابی دہشت گردوں نے ایک شامی فوجی کا دل چبانے کے بعد ایک اور ہولناک جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے دیرالزور میں 11 افراد کے سر میں گولی مارکر انھیں ہلاک کرنےکی ویڈیو فلم جاری کی ہے۔

ابنا: شام میں سلفی وہابی دہشت گردوں نے ایک شامی فوجی کا دل چبانے کے بعد اب ایک ہولناک جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے دیرالزور میں 11 افراد کے سر میں گولی مارکر انھیں ہلاک کرنےکی ویڈیو فلم جاری کی ہے۔۔اس ویڈیو فلم میں ایک نقاب پوش وہابی دہشت گرد نےشامی حکومت کے حامی 11 افراد کے سرمیں گولی مار کر انھیں ہلاک کیا۔ نقاب پوش وہابی دہشت گرد مذکورہ افراد کےمرنے کے بعد بھی ان کے بدن پر گولیاں داغتا رہا ، واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی وہابی دہشت گرد اس  قسم کے بہیمانہ جرائم کا ارتکاب کرتے رہے ہیں وہ شامی شہریوں کو قتل کرنے کے ان کے جسم کی توہین اور بے حرمتی کرتے رہے ہیں، سلفی وہابی دہشت گردوں نے حال ہی میں نبی کریم کے برگزیدہ صحابی حضرت حجر بن عدی کی قبر کھود کر ان کے جنازے کو نکال کر کسی نامعلوم مقام پر لے گئے اور ان کے روضے کو منہدم کردیا۔ اسلامی مبصرین اور اسلامی ماہرین  کے مطابق سلفی وہابیوں کا تعلق کفار قریش سے ہے اور سعودی سلفی وہابی وہابیوں کا تعلق ابو سفیان ، ابو لہب اور ابو جہل کی نسل سے بتایا جاتا ہے۔

.......

/169