ابنا: ترکی کے عوام نے شام میں ترکی کی مداخلت اور شام کی سرحد کے قریب بم دھماکوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت پراحتجاج کیا۔ رپورٹ کےمطابق مشتعل مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کےدرمیان جھڑپ بھی ہوئی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کی جانب سے مظاہرین پرآنسوگیس کےگولے اور ربرکی گولیاں استعمال کئے جانے پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انھوں نے پولیس پرپتھراؤ کردیا ۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ترکی کےسرحدی علاقے میں بم دھماکوں میں کم سےکم پچاس افراد ہلاک ہوگئے تھےترک مظاہرین شام میں وزیراعظم رجب طیب اردوغان کی مداخلت اور اس کےنتیجےميں پیدا ہونےوالے سیکورٹی اوراقتصادی مسائل پراحتجاج کررہے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
16 مئی 2013 - 19:30
News ID: 420129
ترکی کے عوام نے شام میں ترکی کی مداخلت اور شام کی سرحد کے قریب بم دھماکوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت پراحتجاج کیا۔