ابنا: عراقی ممبرپارلیمنٹ علی شلاہ نے آج العالم کو انٹرویو دیتے ہوئے کالعدم بعث پارٹی کے عناصر کو عراق میں دہشتگردانہ حملوں کاذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی کے گرفتارکئے جانے والے افراد نے اعتراف کیا ہے کہ ان کا نیاطریقہ کار انتہاپ سندگروہوں میں ضم ہوجانا ہے۔عراقی ممبرپارلیمنٹ نے ترکی اور قطر کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک عراق میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہيں تاکہ علاقے میں مذہبی اور قبائلی منافرت کا بول بالا ہو جائے۔واضح رہے کہ جمعرات کے دن بغداد کے مختلف علاقوں میں 9 کار بم دھماکوں میں 23 افراد جاں بحق اور109 زخمی ہوگئے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
16 مئی 2013 - 19:30
News ID: 420107
عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے علی شلاہ نے بعث پارٹی کے انتہاپسندگروہوں میں ضم ہوجانےکی خبردی ہے ۔