15 مئی 2013 - 19:30
شام مخالف قرارداد، انتہائی نقصان دہ اور تباہ کن

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شام مخالف قرارداد کی منظوری کے بعد روس نے اس قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے اسے انتہائی نقصان دہ اور تباہ کن قرار دیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے نائب سفیر الیگزینڈر پاکین نے شام کے خلاف قرارداد پر، کہ جس کا متن قطر نے تیار کیا تھا، تنقید کی اور اسے تباہ کن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد شامی حکومت کے مخالفین کے اتحاد کو شامی عوام کا واحد جائز نمائندہ سمجھتی ہے اور بین الاقوامی میدانوں میں شام کی نمائندگی اس گروہ کو منتقل کرنے کی راہ ہموار کرتی ہے۔روس کے نائب سفیر نے جنرل اسمبلی میں اس قرارداد کی منظوری کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واضح ہے اس قرارداد کا مسودہ تیار کرنے والوں نے شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے بارے میں نہیں سوچا اور انہوں نے شام کی موجودہ صورت حال کو نظرانداز کیا۔ یہ چیز صرف مخالفین کو ترغیب دلا رہی ہے کہ وہ شام میں حکومت کی تبدیلی کے لیے اپنے مسلح اقدامات جاری رکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲