15 مئی 2013 - 19:30
شام کی جنگ میں بیرونی مداخلت

شام کے مفتی نے کہا ہے کہ شام میں جو آج ہو رہا ہے وہ بیرونی طاقتوں کے بل بوتے پر ہو رہا ہے وہ شام میں موجود وحدت اور مزاحمت کے تفکر کو ختم کرنے کے در پہ ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے مفتی’’ احمد بدر الدین حسون‘‘ نے کہا ہے کہ شام میں جو آج ہو رہا ہے وہ بیرونی طاقتوں کے بل بوتے پر ہو رہا ہے وہ شام میں موجود وحدت اور مزاحمت کے تفکر کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔حسون نے آج بیروت میں ایک کانفرنس میں تقریر کے دوران کہا: شام نے گزشتہ دو سالوں سے فرقہ واریت کی بہت قیمت چکا دی ہے۔اسی طرح حزب اللہ لبنان کے نائب سیکریٹری نعیم قاسم نے تائید کرتے ہوئے کہا کہ شام کے بحران میں مغربی طاقتیں دخیل ہیں اور ان کا مقصد شامی فوج اور عوام کو مزاحمت کے میدان سے درکنار کرنا ہے۔انہوں نے تاکید کی اس بحران کے حل کا واحد راستہ سیاسی گفتگو ہے اور جنگ کا راستہ اپنانا اسرائیل کے حق میں تمام ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲