14 مئی 2013 - 19:30
ماسکو میں امریکی سفارتکار گرفتار +باتصویر

روس کے دارالحکومت ماسکو میں روسی سکیورٹی دستوں نے امریکی سفارتخانہ کے تھرڈ سکریٹری کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

ابنا: روس کے دارالحکومت ماسکو میں روسی سکیورٹی دستوں نے امریکی سفارتخانہ کے تھرڈ سکریٹری ریان فاکر کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ریان فاکر پر الزام ہے کہ وہ سی آئی اے کے ساتھ کام کررہا ہے۔ گرفتاری کے وقت فاکر سے جاسوسی آلات اور بڑی مقدار میں رقم برآمد کی گئی ہے۔

...../169