اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل خلیفہ کے حفاظتی دستوں نے بحرین کے شہر مقابہ میں آج صبح تحریک بحرین میں سرگرم ایک کارکن عبد علی السنکیس کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔ادھر دمستان کے گاوں سے ایک جوان جعفر احمد حبیب اور الرضا کے علاقے سے عبد الحسین جعفر کو بھی ان کے گھروں سے گرفتار کر لیا ہے۔آل خلیفہ کے فوجیوں نے حالیہ دنوں میں رات کے وقت عام لوگوں کے گھروں پر چھاپہ مار کر جوانوں کو گرفتار کرنے میں شدت اختیار کر لی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 مئی 2013 - 19:30
News ID: 419517
آل خلیفہ کے مزدوروں نے بحرین کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپہ مار کر چند جوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔